تجارت

ایس آئی ایف سی سیکریٹریٹ میں ریجنل اور ملکی ڈیسک کا قیام

حکومت پاکستان کی لگاتار کوششوں کے باعث غیر ملکی براہ راست سر مایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیشِ نظر فی الفور ریجنل اور ملکی ڈیسک کا قیام کیا گیا۔

یہ ڈیسک متعلقہ ممالک سے سرمایہ کاری کی تجاویز پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے مکمل طور پر بااختیار ہونگے اور انہیں تمام درکار وسائل مہیا کئے جائیں گے

غیرملکی سر مایہ کاری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چھ ریجنل اور ملکی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جو ہر طرح سے خود کفیل ہونگے،چین،مشرقِ بعید اور باقی کی دنیا کے لئے ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے

ایک ڈیسک وسطی ایشیائی ممالک، روس، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے لئے قائم کیا گیا ہے،یورپ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے لئے ایک علیحدہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

اسی طرح قطر اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کو الگ ڈیسک دیکھے گا،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے دو علیحدہ علیحدہ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں

ایس آئی ایف سی کے سیکرٹریٹ میں ان ڈیکسوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کام میں مزید تیزی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close