تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

عید تعطیلات کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے پر قرار ہے۔

جیولرز کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاو 3 ڈالر اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالرپریمیم شامل کرکے 2335 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو فی تولہ سونےکی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعدسونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close