تجارت

فنانس بل 2024 کے تحت سینکٹروں درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

فنانس بل 2024 کےتحت سینکٹروں درآمدی اشیا پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے تحت سینکٹروں درآمدی اشیاء پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی، جس میںزندہ مچھلی کی درآمد پر 10 فیصد، فریز فِش پر 35 فیصد تک ڈیوٹی عائد ہوگی،درآمدی دودھ، کریم پر 25 فیصد، دہی، مکھن، نٹس پر20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

قانونی ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے مطابق درآمدی قدرتی شہد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی،درآمدی کھجوروں، انجیر، پائن ایپل، امرود، آم پر ریگولیٹری ڈیوٹی 25 فیصد عائد ہوگی،درآمدی چیری پر35 فیصد، سیب اور لیچی پر45 فیصد، مکئی پر 30 فیصد آر ڈی عائد ہوئی ہے، درآمدی پرفیوم، میک اپ کا سامان، سکن کیئر آئٹم، ہیر کلرز پر 55 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

ایف بی آر نو ٹیفیکشن کے مطابق درآمدی شیونگ کریم، مختلف صابن پر بھی 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی،مردوں کیلئےدرآمدی اوورکوٹ، ٹوپی، جیکٹس، ٹراؤزرزاورشارٹس پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہے،جبکہ خواتین کیلئےدرآمدی اوور کوٹ، جیکٹس، کپڑے، سکرٹس، ٹراؤزر پر بھی 10 فیصد آر ڈی عائدہے،ٹریک سوٹ، رومال، شال، مفلرز، ویلز، ٹائی، کمبلز پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

ایس آر او کے مطابق درآمدی واٹر پروف جوتے، لیدرجوتوں پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا، واش بیسن، باتھ ٹیوب، ٹوائلٹس پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا، درآمدی جیولری پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 45 فیصد تک عائد کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close