تجارت
سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تعمیراتی شعبےمیں بہتری اور اپنا گھر بنانےکا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا میٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کےبعد تعمیراتی سامان پچیس فیصدمہنگا ہوگیا۔
مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپےکی ہوگئی،جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونےسےغریب آدمی کےلیےاپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔
مارکیٹ میں سریا 120 روپےفٹ،بجری 260 روپے کلو جبکہ ریت 3600 روپےتک پہنچ چکی ہے،بجٹ کےبعد نئےریٹ سےشہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سےوابسطہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔