تجارت

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.8 فیص زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی،ترسیلات زرکاحجم283.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سےترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر6.30 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون میں یورپی یونین کے ممالک سےترسیلات زر کاحجم 330.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر350.9 ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی تر سیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر47.6 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close