تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا یکدم 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 46 ڈالر بڑھ کر سونےکا بھاؤ 2507 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close