تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے 3 روپے تک کمی متوقع

آئندہ ماہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں ریلیف کا امکان ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے تین روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.5روپےتک کمی متوقع ہے ۔ مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا کیا جا سکتا ہے ۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل تک آ چکی ہے، اوگراپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی ورکنگ اکتیس اگست کو حکومت کو بھجوائےگا ۔

وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کرے گی ، وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان اکتیس اگست کو ہو گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close