بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کے منصوبے سے متعلق حکومت نے آئی ایم ایف کوپلان دےدیا۔
ذرائع پاورڈویژن کےمطابق وفاقی حکومت کوآئی ایم ایف کی طرف سےگرین سگنل کاانتظار ہے،منصوبے کےتحت وفاقی اورصوبائی حکومتیں2800ارب روپےکی فنڈنگ کابندوبست کریں گی، 2800 ارب میں سے 1400 ارب وفاقی حکومت ادا کرے گی،1400ارب روپےچاروں صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت اپنے حصےسےدیں گی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کو699ارب،سندھ351ارب اور خیبرپختونخوا کو231ارب دیناپڑیں گے، منصوبے کے تحت2800ارب روپےکی ادائیگی کرکےناکارہ پاورپلانٹس کوبندکرایاجائےگا،آئی پی پیزسےمعاہدے ختم یا ان کی شرائط میں نرمی کرائی جائےگی۔
بعض ناکارہ پاورپلانٹس کو پوری ادائیگی کرکےمعاہدوں کوختم کیا جائےگا،کچھ پاورپلانٹس کومقامی قرضوں کی ادائیگی کردی جائےگی،سرکاری پاورپلانٹس کے منافع میں کمی سے 1.15روپےفی یونٹ بجلی سستی ہوگی،یکمشت2300ارب روپےکاسرکلرڈیٹ اتارنےسےبجلی کی قیمت2.83روپےفی یونٹ کم ہوگی۔