تجارت
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا ۔