Featuredتجارتدنیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد تک کی بڑی کمی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے 70 ڈالر فی بیرل میں دستیاب ہیں جبکہ برینٹ 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس وقت تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی امریکا اور چین میں کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close