تجارت

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی ڈیل منظور ہونے کے اثرات پاکستانی معیشت پر دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں اور روپے کی قدر میں روز بہ روز بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔

پاکستان میں آج برطانوی پاونڈ کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد برطانوی پاونڈ 365.30روپے سے کم ہو کر 362.50 روپے پر آ گیاہے جبکہ مارکیٹ اوپن مارکیٹ میں 365 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔آج کے ریٹ کے مطابق 500 برطانوی پاونڈ پاکستانی ایک لاکھ 81 ہزار 250 روپے بنتے ہیں ۔

برطانیہ میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن مقیم ہیں۔ یہ تارکین وطن اپنے خاندانوں کو پاکستان میں رقوم بھیجتے ہیں اور زرمبادلہ کے نرخوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close