اسلام آبادتجارت

سعودی سرمایہ کاری کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح تجارتی وفد ہوائی جہاز کے ذریعے نورخان ایئربیس پر اترا جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے ، وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

وزیراعظم کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے، سعودی وفد کل نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اور کل ہی عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا۔ مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے۔ سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔

سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close