تجارت

راست نے 20 ٹریلین روپے مالیت کے لین دین کی حدپار کرلی

اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست نے 20ٹریلین روپے مالیت کے لین دین کی حدپارکر لی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعرات کوبتایا کہ راست کے تحت 892ملین ٹرانزیکشز کے زریعہ 20ٹریلین روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ آخری ایک ٹریلین روپے کالین دین صرف 16یوم میں ہوا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کوآسان اورقابل رسائی بنانے کے سٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کےدوران بینک صارفین کو ایک ارب سے زائد روپے کا ریلیف فراہم کیا۔ بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 18,836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو ایک ارب چھ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنےکے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں اپنے موبائل فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں۔ بینک صارفین مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close