تجارت
ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے نادرا کی جانب سے ایف بی آر کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ میں تیزی
ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ایف بی آر کے ساتھ ڈیٹاشیئرنگ میں تیزی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی13.7فیصد تک لے جانے کے کوششوں کے سلسلے میںادرا کی جانب سے ایف بی آر کے ساتھ ڈیٹاشیئرنگ میں تیزی آگئی۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا شیئر کرنے سے فائلرزکی تعداد2 گناکرنے میں مدد ملی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صوبائی ریونیواتھارٹیز کے ساتھ ڈیٹاشیئرنگ بھی بہترکرنے کا فیصلہ کرلیا، پراپرٹی،بینک بیلنس،بیرون ملک سفرکی بنیاد پر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ زرعی آمدن پرٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائےگا۔
ایف بی آر کے مطابق صوبے زرعی آمدن پراگلے مالی سال سے ٹیکس وصولی شروع کریں گے، ڈیٹا شیئرنگ کیلئےایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے درمیان روابط جاری ہے۔