Featuredتجارت

سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔

بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2775 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے باعث پیر کو عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ چاندی کی قیمت 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close