کراچی: گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کے اضافے سے 2623ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 273500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3086روپے کے اضافے سے 234482روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمتوں میں 25 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 2500 روپے اور فی 10 گرام 2144 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔