اسلام آبادتجارت

اسلام آبادمیں پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا۔

دورانِ اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔
وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے سی ڈی اے کو تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1 ہزار 900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔
اُنہوں نے ہدایت کی کہ شفافیت کے لیے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close