تجارتسندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2 ہزار 685 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 960 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاوربار کا آغاز ہوا ہے۔

آج بازارِ حصص کے پہلے سیشن کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 242 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پہلے کاروباری سیشن میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے 18.6 ارب روپے میں ہوئے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک کے تبادلہ بازار میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا تھا۔

انٹربینک تبادلہ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close