اسلام آبادتجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی سفارشات حکومت کے حوالے کردیں ، ذرائع کا دعویٰ

آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے سفارشات حکومت کے حوالے کردیں، بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں، آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے،بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں، بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے، ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close