ملک میں آج تین دن تک مسلسل بڑھنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں 1200روپےکی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا2 لاکھ75ہزار700 روپے پر آگیا،10گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی سے 2 لاکھ 36ہزار 368روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2639ڈالرپرپہنچ گیا ہے۔