تجارت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 121 روپے ہے ۔

عالمی مندی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 2632ڈالر پر آ گئی ہے ۔

چاندی کی قیمت میں آج کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close