تجارت

ایک دن کمی کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہوگیا

ایک دن کی کمی کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں پھر تیزی دیکھی جارہی ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزارروپے کا ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھکر 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 2642ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close