تجارت

چین اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدے

چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ دو ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے رویئٹرز کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے اعلی عہدہداروں نے تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان گذشتہ سال 46 ارب ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ طے پایا تھا۔

جس کے تحت چین پاکستان میں گوادر سے لے پر چین تک راہداری بنا رہا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ژانگ چوانگ کی سربراہی میں چینی کے 61 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

انھوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات اور صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے دورے پر پہنچ گیا۔

سنکیانگ کے روزنامے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اقتصادی راہداری کے علاقوں میں ماحول سازگار اور دوستانہ ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں سنکیانگ کی چینی کمپنیاں دو ارب ڈالر کی مالیت سے انفراسٹیکچر کے منصوبے، شمسی توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کریں گی یاد رہے کہ چین کے مغربی سنکیانگ میں شدت پسندوں کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سر زمین پر موجود شدت پسند عناصر سنکیانگ میں حالات خراب کروا رہے ہیں۔

چین کے صدر نے گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close