تجارت
ایم کیو ایم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نام تبدیل کرنے کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نام تبدیل کیا جائے اور کراچی سٹاک ایکسچینج کا نام دوبارہ بحال کیا جائے۔