پاکستانی کمپنی نے ایشیا پیسفک ایوار ڈ جیت لیا
کراچی: پاکستانی کمپنی Orientm McCann Pakistan نے ممبئی میں ہونے والے ایشیا پیسفک ایوارڈز میں پاکستان کی سب سے بہترین کریٹو ایجنسی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ کمپنی کو یہ اعزاز گذشتہ 24سالوں کے دوران کمپنی کی قائدانہ اور بہترین منجمینٹ صلاحیتوں ، منافع بخش کاروباری کارکردگی اور خطے میں ایڈورٹائزنگ اور کمیونیکیشن انڈسٹری میںنمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ سال کی بہترین ایجنسی کے معتبر ترین ایوارڈ میں گولڈ جیتنا دراصل کمپنی کی قیادت کی مینجمنٹ صلاحیتوں کو تسلیم کرتاہے ،یہ کمپنی پاکستان کی سب سے پرانی اور بڑی کریٹو ایجنسی ہے ،اس کی ٹیم انتہائی قابل ،جوان اور تجربہ کار اہلکاروں پر مشتمل ہے ،یہ کمپنی بین الاقوامی اور قومی سطح پر نئی چیزیں بنا کر دونوں جگہوں پر شاندار کام کر رہی ہے۔ Orientm McCann کے سربراہ مسعود ہاشمی نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک فخر کا موقع ہے ،یہ ہمارے کلائنٹس اور ہماری ٹیم کی کڑی محنت کے نتیجے کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ایجنسی مارکیٹ میں موجود مشہور اور معتبر برانڈز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اورکمپنی کو کری ایٹویٹی پر اپنا کلائنٹس کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔