تجارت

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی، 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 111 روپے سے کم ہو کر 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین کاروباری ایام کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 105 روپے 65 پیسے سے 111 روپے پر پہنچ گیا۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اس کی قیمت 111 روپے پر پہنچی۔ ڈالر کی قیمت میںاضافے کے باعث کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو سخت تشویش لاحق ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر گرنے سے بیٹھے بٹھائے پاکستان کے بیرونی قرضوں کی مالیت میں لگ بھگ 400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ آج (بدھ کو) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے ، کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 110 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز میں واضح ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close