تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 224پوائنٹس کی بہتری
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100انڈیکس میں 224پوائنٹس کی بہتری آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 224پوائنٹس کی بہتری کے بعد 40ہزار 371پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔آج کاروبار کے دوران 9کروڑ 41الکھ 98ہزار 170شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7ار ب35کروڑ 70لاکھ 20ہزار 326روتے تھی ۔