تجارت

پاکستان کو دو ارب ڈالر کا ڈیفالٹ آئل پے منٹ، سعودی پیکیج ملنے کا امکان

اسلام آباد: سعودی عرب اور پاکستانی قیادت میں ڈیفالٹ آئل پے منٹ پیکیج پر رابطے تیز ہوگئے ہیں،سعودی عرب نے اس سلسلے میں اپنی نیم رضا مندی کا اظہار کردیا ہے، اس سلسلے میں کچھ تفصیلات مانگی ہیں جس کے بعد امکان ہے کہ ڈیڑھ دو ارب ڈالر کا ڈیفالٹ آئیل پے منٹ پیکج دیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا اور گفتگو کی۔ دسمبر 2017 کے آخری ہفتے میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد کی طرف سے الیکشن۔2018 میں وزیراعظم کے عہدے کے لئے نامزد کئے گئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو خصوصی طیارہ بھجوا کر بلوا بھیجا جنہوں نے سعودی قیادت سے مذاکرات کو آگے بڑھایا۔

سعودی قیادت سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کو لوپ میں لینے کے لئے شہباز شریف نے بڑے بھائی کو بلوا بھیجا ۔اتوار کی شام شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی پیر اور منگل کی درمیانی شب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے واپس روانہ ہوئے جو لاہور پہنچ چکے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close