تجارت

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد

اسلام آباد: پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا۔ پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا جب کہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اور فنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close