آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 3 یا 4 جون کو پیش کیا جائے گا
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تین یا چار جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہےبجٹ تین یا چار جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.
وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بجٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دی، جس میں وفاقی بجٹ کے کُل حجم کا تخمینہ چار ہزار پانچ سوارب سے زائد لگایا گیا ہے.
وفاقی حکومت کے جاری اخراجات بجٹ میں تین ہزار چھ سو ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے.
وفاقی بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے ایک ہزار چار سو ساٹھ ارب کو مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے.
سرکاری ملازمین کی پینشن کے لیے بجٹ میں دو سو پچاس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے.
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے.