تجارت

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 12 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد   :    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 12 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 614 ارب روپے کے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے ۔

۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 360 ارب روپے اور پنشن کیلئے 253 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔علاوہ ازیں 2 ایڈہاک ریلیف بھی بنیادی تنخواہ میں شامل ہوسکتے ہیں جس سے تنخواہوں اور پنشن میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ 2 ایڈہاک ریلیف شامل ہونے کے بعد تنخواہ اور پنشن میں 12 سے 15 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close