تجارت

پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سےغیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق پاکستان کے ذمے واجب الادا بیرونی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے غیر ملکی قرضے89 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سال بیرونی قرضوں میں 13 ارب 13 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق طویل المدتی قرضوں کا حجم 59 ارب 45 کروڑ ڈالر ہے جبکہ آئی ایم ایف کے قرضوں کا حجم 5 ارب 91 کروڑ ڈالر ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی کنٹرول میں مختلف اداروں کے ذمے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close