تجارت

جون میں پاکستان کو 1.30ارب ڈالر ملیں گے

رواں ماہ پاکستان کو مختلف زرائع سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے، زرمبادلہ ذخائر تئیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر حاصل ہونے کی امید ہے، زرائع کے مطابق ایکس جون کو ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر کی منظوری متوقع ہے۔

ستائیس جون کو عالمی مالیاتی ادارہ پچاس کروڑ ڈالر قرض قسط جاری کرے گا۔

اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری رواں ماہ ہی دے گا، یہ رقوم ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر تئیس ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ اس وقت زرمبادلہ ذخائر ایکس ارب اکتالیس کروڑ ڈالر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close