تجارت

چین کو 67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی کی پیشکش

اسلام آباد: چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت پاکستان کو 90 فیصد برآمدات اور پاکستان نے چین کو67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت چین نے پاکستان کو 90 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی جس کے تحت پاکستان کی 90 فیصد مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد ہوسکیں گی جبکہ اس کے بدلے پاکستان نے چین کو 67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے چین 67 فیصد تک مصنوعات پاکستان کو بغیر کسی ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا۔

دونوں ممالک نے ایف ٹی اے ٹو کے تحت ایک دوسرے کیلیے 75 فیصد تک ٹیرف لائنز کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ 5 سال میں چین سے درآمدات میں 7ارب50کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس عرصے میں پاکستان کی چین کیلیے برآمدات میں 85کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

مالی سال 2013 میں چین سے سالانہ درآمدات کا حجم 6ارب 64کروڑ ڈالر تھا جو مالی سال 2017 میں بڑھ کر 14ارب 13کروڑ ڈالر ہوگیا۔ اسی طرح مالی سال 2013 میں پاکستان کی چین کیلیے برآمدات کا حجم 2ارب 61کروڑ ڈالر تھا جو سال 2017 میں کم ہوکر 1ارب 46کروڑ ڈالر رہ گیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان چین کو زیادہ تر کاٹن، یارن، چاول، سبزیاںاورمچھلیوں سمیت دیگر اشیا برآمد کرتا ہے جبکہ چین سے مشینری، مینوفیکچرریڈ فرٹیلائزر،آئرن، اسٹیل، گاڑیاں،گاڑیوں کے پارٹس، ٹائر اور ٹیوبس سمیت دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close