تجارت
یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ93پیسے اضافے کا امکان
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی
اسلام آباد:یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ۔ جس میں یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 93پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے75پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے38پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت پٹرولیم کی جانب سے دی جائے گی۔