تجارت

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی، اقتصادی سروے

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح 5.8فیصد رہی ہے۔ نجی اخبار نے اقتصادی سروے کی تفصیلات حاصل کرلیں، رواں سال کی قومی اقتصادی سروے کے خدوخال کے مطابق رواں مالی سالی کے دوران  معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جب کہ تھوک اور خوردہ شعبے میں شرح نمو 7.5 فیصد رہی،اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شرح نمو 3.5 فیصد، مالیات اور انشورنس کے شعبے میں شرح نمو 6.1 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3.8 فیصد، بڑی فصلوں میں شرح نمو 3.6 فیصد اور دیگر فصلوں میں شرح نمو 3.3 فیصد رہی جب کہ کپاس میں شرح نمو 8.7 فیصد، لائیو اسٹاک میں شرح نمو 3.8 فیصد اور ماہی گیری میں شرح نمو 1.6 فیصد رہی۔

سروے کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ معدنیات میں شرح نمو 3 فیصد، پیداواری شعبے کی شرح نمو 6.2 فیصد، بڑے صنعتی شعبے کی شرح نمو 6.1 فیصداور چھوٹے صنعتی شعبے کی شرح نمو 8.2 فیصدرہی، مواصلات کے شعبے میں شرح نمو 9.1 فیصداور خدمات کے شعبے میں شرح نمو 6.4 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ بینکوں سے نجی شعبے کو 469 ارب روپے کا قرض دیا گیا جب کہ اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد رہی،جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 27.2 ارب ڈالر رہا،جولائی تا مارچ درآمدات 44.3 ارب ڈالر رہیں جب کہ برآمدات 17.07 ارب ڈالر رہیں، جولائی تا مارچ ترسیلات زر 14.6 ارب ڈالر رہیں اور اسی عرصے میں بیرونی سرمایا کاری 2 ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close