تجارت

امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 29 فیصد بڑھ گئیں

نیویارک : امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب موسم کی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ گرم موسم کی پیشگوئی کے بعد ایئرکنڈیشننگ کے اخراجات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ موسم سرما کی آمد تک بتدریج جاری رہے گا۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت آنے والی قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک سے دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مستقبل میں گیس کی خریداری کے معاہدے دو اعشاریہ نو دو چار ڈالر فی ملیم برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں مجموعی طور پر انتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close