پنجاب حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں مزید ساڑھے 11 ارب روپے قرضہ لینے کا اعلان کیا ہے، یہ قرضہ پانچ سال کیلئے لیا جائے گا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قرضہ لینے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قرضہ لینے کا فیصلہ درست نہیں اس سے قومی خزانے پر مزید بوجھ پڑے گا۔