ایل این جی منصوبے پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: شاہد خاقان عباسی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی منصوبے پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت توانائی بحران کا شکار ہے اور ایل این جی منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے ایل این جی منصوبے کے حوالے سے منفی پرپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اگران کے پاس اس منصوبے سے متعلق کوئی تجویز ہے تو حکومت کو بتائیں۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ کہ اس سال 1.5 ملین میڑک ٹن ایل این جی درآمد کی جائے گی جبکہ آئندہ سال اس کی در آمد 3 ملین میڑک ٹن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاک ایران گیس پائپ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پیڑولیم سیکڑ کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے نہ صرف انڈسڑی کو فائدہ ہو گا بلکہ اس صارفین بھی منافع میں رہیں گے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ رہا ہے۔