تجارت

ڈھائی لاکھ کی چائنہ مہران،حقیقت تو ہےمگر۔۔۔

لاہور: حکومت کی متعلقہ وزارت کے ذمہ داران اورکار ڈیلرز نے ان خبروں کو حقیت کے برعکس قرار دیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ نہ ہی کوئی گاڑی پاکستان میں آئی ہے اور نہ اس قیمت میں دستیاب ہو گی ۔کیونکہ اس کی یہ قیمت دوست ہمسایہ ملک میں ہے ۔اور یہ بالکل ایسے ہی جیسے کسی گاڑی کی جاپان میں قیمت 250000 ہو اور پاکستان مارکیٹ تک رسائی کے بعد وہ 10 لاکھ کی ملتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوسر بازوںں کے گروہ نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے باقاعدہ فیس بک پیج بنا کر اور سپانسر کر کے لوگوں سے اس گاڑی کی خریداری کی مد میں منظم طریقے سے ایڈوانس لینا شروع کیا ہے۔جبکہ حقیتن میں نہ پاکستان میں اس قیمت پر کوئی گاڑی آئی ہے نہ مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان ہے ۔ کار ڈیلرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی کسی بھی خبر پر اعتبار کیا جائے اور نہ ہی پیشگی کوئی ایڈوانس دیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close