تجارت
نئے گھر بنانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی ،سیمنٹ اورسٹیل سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتو ں میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ آپ بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
اسلام آباد: چند ہفتوں قبل حکوت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کے اثرات عوام پر پڑنے شروع ہو گئے ہیں اور اب نئے گھر بنانے والوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی ہے۔حکومت نے سیمنٹ اور سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سیمنٹ کی بوری 20روپے مہنگی ہو گئی ہے اور سٹیل کی قیمتوں میں بھی 4سے 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے۔بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے فی کلو کی گئی تھی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ ٹائلز اور سینیٹری مصنوعات پر بھی ریگو لیٹری ڈیوٹی زیادہ ہو گئی ہے۔