تجارت

عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں کپاس کی بڑھتی ہوئی قیمت کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے۔ پاکستان میں جلد ہی ہر قسم کا کپڑا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں کپاس 12 فیصد تک اور پاکستان میں یارن 13 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

مہنگے خام مال کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح منافع پر اثر تو ہورہا ہے مگر مارکیٹ میں یارن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے نقصان محدود رہے گا جس کا ہمیشہ کی طرح بوجھ عام صارف کو ہی اٹھانا پڑے گا۔

اس سے قبل گزشتہ 8 ماہ سے یارن کی قیمتیں جمود کا شکار تھیں جس کے باعث خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے صنعتوں کے منافع میں کمی ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں 40 لاکھ بیلز کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مجموعی قومی پیداوار میں نصف فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close