تجارت

سٹاک مارکیٹ میں 110 پوائنٹس کی کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 99 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (بدھ کو ) مندی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہی خسارے کے ساتھ ہوا جبکہ دوپہر 1 بجے کے قریب 100 انڈیکس نے تھوڑی سی انگڑائی لی تاہم مارکیٹ دوبارہ ڈاو¿ن ہونا شروع ہوگئی ۔ آج 110 پوائنٹس کی ہونے والی کمی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔ آج 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 14 لاکھ 17 ہزار 720 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11 ارب 89 کروڑ 6 لاکھ 42 ہزار 621 روپے رہی ۔
آج کے ایس ای 100 انڈیکس، آل شیئر انڈیکس، کے ایس ای 30 انڈیکس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس اور آل شیئر اسلامک انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 کروڑ 22 لاکھ 99 ہزار 930 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو 14 ارب 56 کروڑ 69 لاکھ 59 ہزار 703 روپے رہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close