تجارت

موبائل فون بیلنس لوڈ، 15 دن کا ریلیف، ٹیکس نہ کٹنے پر صارفین خوش

اسلام آباد: موبائل بیلنس لوڈ کرانے پر حکومتی ٹیکسوں اور سروس چارچز کا بڑا شور رہا، سپریم کورٹ نے معاملےکا نوٹس لیا اور فیصلہ سنایا کہ آئندہ پندرہ روز تک موبائل بیلنس لوڈ کرانے پر کوئی کٹوتی نہ کی جائے۔ مارکیٹ میں ہو کا عالم تھا، بیشتر دکانوں کے شٹر بند تھے لیکن ایک دکان پر رش تھا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ موبائل بیلنس لوڈ کرانے آئے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر پندرہ دن جتنا بیلنس خریدیں گے اس میں سے نہ ودھ ہولڈ نگ کٹے گا، نہ موبائل کمپنیوں کے سروس چارچز، جو بیلنس خرید چکے وہ کنفرم کر رہے تھے۔ موبائل بیلنس کی پوری رقم ملنے پر زیادہ تر لوگ خوش ہیں، پندرہ روز کے دوران ٹیکسوں اور سروس چارچز کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، لوگوں کو امید ہے کہ جو طریقہ کار وضع ہو گا اس میں بھی انہیں ریلیف ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close