Featuredتجارت

وزارت پانی و بجلی کا گردشی قرضہ ساڑھے گیارہ سو ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑے 11 سو ارب روپے ہو گیا  ہے سو ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار جاری منصوبوں اور گردشی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دینے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑے 11 سو ارب روپے ہو گیا  ہے اور گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ بجلی چوری اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت صوبائی حکومتوں نے پانچ سو ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں جب کہ 100 ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومتوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گے بلکہ ان علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا۔  واجبات کی وصولی بھی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے،  لیسکو نے 83 ارب روپے سے زائد، گیپکو نے 105 ارب، فیسکو نے 180 ارب، ایسکو نے 31 ارب 70 کروڑ، میپکو نے 82 ارب، پیسکو نے 53 ارب، ٹیسکو نے 192 ارب اور حیسکو نے 90 ارب سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

نجی صارفین سے 247 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں اور ان صارفین میں سے زیادہ تر نے سٹے آڈر لیے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔  زرائع نے بتایا کہ واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیر اعظم سے خصوصی اجازت لی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close