Featuredتجارت

وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی

وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی، کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کونسل میں شامل 18 ارکان میں7 کا سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے، نجی شعبے کے اراکین میں پاکستانی، برطانوی اور امریکی ماہرین بھی شامل ہیں۔

فنانس ڈپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر اداریاتی اصلاحات، مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹرعمران رسول شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close