Featuredتجارت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکا سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close