تجارت
نان فائلرز کو جلد ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، علی زیدی
کراچی: وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نان فائلرز کوجلد ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، حالات کے مطابق مشکل فیصلے کرنے ہونگے، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ای گورننس کے تصور کو رائج کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔