تجارت
وزارت تجارت مختلف ممالک کے ساتھ متعددمعاہدوں کی منظوری
وزارت تجارت کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دفاعی تعاون کے سمجھوتے ، جاپان سے توانائی منصوبوں کیلئے قرضوں کے پروگرام اور ملائیشیا کے ساتھ سرکاری محکموں کے آڈیٹنگ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان اور ویتنام کے درمیان انسداد منشیات سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، قازقستان سے مجرموں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ترکمانستان سے دفاعی شعبے میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت اور کینیا سے انسداد منشیات سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔