تجارت
روپے کی بے قدری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج بھی 135.50 روپے پر فروخت ہوا
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 135 روپے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو آج بھی جاری رہا۔
سیکریٹری ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 134 روپے اور فروخت 136 روپے پر کررہے ہیں۔
ظفر پراچہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر 1.50روپے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے کم ہیں۔ سیکریٹری ایکسچینج کمپنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں باقاعدہ شمولیت کا انتظار ہورہا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت خرید 75 پیسے اضافے سے 134 روپے رہی کہ ڈالر 50 فیصد اضافے سے 135 روپے پر بند ہوا۔